سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوبل ٹی ٹوئنٹی ایوارڈز کی جانب سے ایک پوسٹ کی گئی جس میں پاکستانی کرکٹر یاسر عرفات کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار اعدادوشمار کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان اعدادوشمار کے مطابق یاسر عرفات ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 281 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ انھوں نے بیٹنگ میں 118.86 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1,210 رنز اسکور کیے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے اس پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یاسر عرفات ٹی ٹوئنٹی کا بادشاہ ہے۔ محمد یوسف نے بھی کہا کہ اس بارے میں کوئی دو رائے نہیں۔ یاسر عرفات نے پاکستان کی جانب سے 13 ٹی ٹوئنٹی، 11 ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے۔ انھوں نے پاکستان کی طرف سے آخری میچ 2012 میں کھیلا تھا۔