Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کی تاریخ کے کامیاب ترین بولرز میں سے ایک لستھ ملنگا شاندار انداز میں ون ڈے کرکٹ سے رخصت ہو گئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کولمبو کے میدان پر انھوں نے اپنی کامیابیوں کے سفر کا اختتام کیا۔
پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 314 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 223 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
لستھ ملنگا نے اپنے آخری میچ میں 9.4 اوورز میں 38 رنز دے کر تین شکار کیے۔ میچ کے بعد انھیں گارڈ آف آنر کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ لستھ ملنگا کے کیریئر کی بات کریں تو انھوں نے 226 ون ڈے میچز میں 338 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لستھ ملنگا نے 30 ٹیسٹ میچوں میں 101 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 97 وکٹیں اپنے نام کیں۔ وہ اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔