گزشتہ لمبے عرصے سے محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کر رہے تھے اور اب انھوں نے کرکٹ کے طویل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ پر کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں نے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ خوشی ہے کہ میں نے آپ کو آپ کے بہترین ٹائم پر دیکھا اور آپ کا ٹیسٹ کیرئیر بہترین رہا۔ اظہر محمود نے محدود اوورز کی کرکٹ میں عامر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اظہر علی نے عامر کے ٹیسٹ کیرئیر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ شائقین کرکٹ اب محدود اوورز کی کرکٹ میں آپ کی بہترین پرفارمنس دیکھیں گے۔
شاہد آفریدی نے محمد عامر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپ نے بہتر فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں کئی شاندار اسپیل کیے جو یاد رکھے جائیں گے۔