Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے کر طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں ایک منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔ لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلش ٹیم صرف 85 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور انگلینڈ پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تھے۔
آئرلینڈ نے پہلی اننگز میں 207 رنز بنا کر 122 رنز کی برتری حاصل کی اور اپنی پوزیشن بھی مستحکم کر لی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 303 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو 182 رنز کا ہدف دیا۔
آسان ہدف کے تعاقب میں آئرش بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ساتواں کم ترین اسکور ہے۔
انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 85 یا اس سے کم اسکور کر کے ٹیسٹ میچ جیتنے والی 111 سال میں پہلی ٹیم بن گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے جیک لیچ مین آف دی میچ رہے۔