Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 14 رکنی اسکواڈ میں کرس گیل کو بھی جگہ مل گئی جو ورلڈکپ میں ناکام ہوئے تھے۔ کرس گیل نے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا مگر بعد میں اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا تھا۔ انھیں ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کا ٹاپ اسکورر بننے کے لیے صرف 11 رنز درکار ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے جون کیمپبل، روسٹن چیز اور کیمو پال کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان جیسن ہولڈر، ایون لوئس، شیمرون ہٹمائر اور نیکولس پورن شامل ہیں۔
فیبین ایلن، کارلوس بریتھویٹ، شیلڈن کوٹرل، اوشانے تھومس، شائے ہوپ اور کیمار روچ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 8 اگست سے شروع ہو گی۔