Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی کرکٹرز کو یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم اور کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کیلئے محدود مدت کے این او سی جاری کرنے پر غور کر رہا ہے جس وجہ سے پلیئرز پورا ٹورنامنٹ نہیں کھیل پائیں گے۔
پی سی بی کی خواہش ہے کہ ستمبر کے وسط تک تمام کھلاڑی ملک میں موجود ہوں تا کہ ڈومیسٹک سیزن میں ان کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے اس لیے یورو سیلم ٹی ٹوئنٹی اور سی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کو محدود مدتی این او سی دیئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں ٹورنامنٹس میں پلیئرز کو 10 سے 12 ستمبر تک ہی کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ یورو سیلم ٹی ٹوئنٹی تیس اگست اور سی پی ایل چار ستمبر سے شروع ہو گی۔ دونوں ایونٹس میں کئی پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔