پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز جولائی سے نومبر کے درمیان شیڈول ہے مگر بھارتی کرکٹ بورڈ نے تاحال پی سی بی کو یہ نہیں بتایا کہ وہ پاکستان ویمنز ٹیم کی میزبانی کب اور کہاں کرے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کے لیے اپنی حکومت سے اجازت طلب کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیمیں آخری مرتبہ سال 2017 میں آمنے سامنے ہوئیں تھیں۔ آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر کے میچ میں روایتی حریف بھارتی ٹیم نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز طے ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔