Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ تیسرے روز ہی ختم ہو گیا جس میں انگلش ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں آئرلینڈ بولرز کے سامنے پہلے ہی سیشن میں صرف 85 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بولرز نے آئرلینڈ کی پوری ٹیم کو صرف 38 رنز پر پویلین روانہ کر دیا۔ آئرلینڈ کے ایک ہی سیشن میں آل آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کا ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ بن گیا۔
پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں وہ واحد ٹیم بن گئی جو کبھی صرف ایک سیشن میں آؤٹ نہیں ہوئی ہو۔ گیندوں کے اعتبار سے پاکستان ٹیم 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف 21.4 اوورز میں آؤٹ ہوئی تھی۔
پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین اسکور 49 رنز ہے جو انھوں نے ساؤتھ افریقہ کیخلاف 2013 میں بنایا تھا تاہم ان دونوں موقعوں پر ٹیم نے ایک سیشن سے زیادہ ہی بیٹنگ کی تھی۔