Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین روس ٹیلر ورلڈکپ 2019 فائنل کی شکست اب تک بھول نہیں سکے۔ ایک انٹرویو میں روس ٹیلر نے کہا کہ ورلڈکپ فائنل میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، کبھی انگلینڈ ٹیم کو برتری حاصل ہوئی تو کبھی ہمارا پلڑا بھاری ہوا۔
انھوں نے کہا کہ اس میچ کے ساتھ جذباتی پن وابستہ ہے اور یہ فائنل میں دوبارہ کبھی نہیں دیکھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائنل کا نتیجہ سمجھنے میں انہیں ایک ہفتہ لگ گیا مگر ابھی بھی یقین نہیں آتا کہ ہم ورلڈکپ کا فائنل ہار گئے۔
روس ٹیلر نے مزید کہا کہ میچ ٹائی ہونے پر وہ سمجھے کہ میچ ختم ہو گیا اور امپائرز سے ہاتھ ملانے گئے تو پتہ چلا کہ اب سپر اوور ہو گا۔ کیوی بیٹسمین نے بتایا کہ فائنل کے بعد وہ فیملی کے ساتھ پیرس چلے گئے جہاں انھوں ایک ہفتہ گزارا تب فائنل کی سمجھ آئی اور وہاں آئفل ٹاور کے پاس لوگ آ کر کہتے رہے کہ فائنل شاندار ہوا ہے۔