کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر ٹریور ہونز نے ایشیز سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹم پین ہی ایشیز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کیمرون بینکرافٹ، میتھو ویڈ اور مچل مارش کو دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ جیمز پٹنسن کی بھی تین سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں پیٹ کمنز، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشانے، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، پیٹر سڈل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ ٹیم میں ٹاپ کلاس بیسٹمین اور بولرز شامل ہیں، یہ ٹیم جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہو رہا ہے۔