انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سرے کاؤنٹی اور گلیمورگن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سرے کاؤنٹی نے کامیابی حاصل کی۔ گلیمورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سرے کاؤنٹی نے مقررہ بیس اوورز میں 141 رنز بنائے جس میں ول جیک کے 40 اور ایرون فنچ کے 28 رنز شامل تھے۔ گلیمورگن کی جانب سے مرچنٹ ڈی لینگے اور اینڈریو اسٹالر نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گلیمورگن نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹام کرن نے ہیٹ ٹرک کر کے حریف ٹیم کو دیواد سے لگا دیا۔ گلیمورگن کی طرف سے اوپننگ کرنے والے پاکستانی بیٹسمین فخر زمان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 17 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ ہدف کے تعاقب میں گلیمورگن کی پوری ٹیم صرف 44 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلیںڈ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے کم ٹوٹل اسکور تھا۔