Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر لستھ ملنگا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور اپنا آخری ایک روزہ میچ انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا۔ لستھ ملنگا کے لیے سابق کرکٹرز نے زبردست اور یادگار کلمات کہے ہوئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویو رچرڈز کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ کی تاریخ میں اروندا ڈی سلوا کے بعد سب سے بہترین کھلاڑی لسنتھ ملنگا ہی ہیں۔
کرس گیل کا ملنگا کے بارے میں کہنا تھا کہ میں نے اپنے پورے کرکٹ کیرئیر میں سب سے مشکل بولر ملنگا کو ہی پایا۔ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے ملنگا کے بارے میں کہا کہ میں نے اب تک ایسا کوئی بولر نہیں دیکھا جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ملنگا کا پچاس فیصد بھی ہو۔
ورندرسہواگ کا ملنگا کے متعلق کہنا تھا کہ کیرئیر کے آخری دس سال میں صرف ملنگا کا اوور میڈن کھیلا۔