Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں کھلانے کے لیے کوچز کی جانب سے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ رانجی ٹرافی کھیلنے کے لیے گیارہ کھلاڑیوں کی جانب سے 80 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک رشوت دینے کی خبر سامنے آئی ہے۔
نئی دلی کی پولیس رشوت کے انکشاف کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ کی طرف سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے قائم کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ تمام چیزیں کنٹرول میں ہیں اور ہمارا اینٹی کرپشن یونٹ اس حوالے سے کام کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الزام ثابت ہونے کے بعد کھلاڑیوں سمیت رشوت لینے والے کوچز کو بھی معطل کر دیا جائے گا۔ اب تک کھلاڑیوں اور کوچز کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔