Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محمد عامر، بابر اعظم، فخر زمان اور فہیم اشرف کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کریں گے۔ ناٹنگھم شائر کے ڈائریکٹر کرکٹ مارک نیوویل کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپر ورک اور کلیرنس کے کچھ مسائل تھے جس وجہ سے ہمیں عماد وسیم کے بغیر ہی ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا پڑا۔
دوسری جانب عماد وسیم بھی اس معاہدے سے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلنے کے لیے کافی پرجوش ہوں۔
وہ اپنے پہلے میچ میں سات گیندوں پر 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بولنگ کرتے ہوئے انھوں نے 16 رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کی۔
#Pakistan#Nottinghamshire