Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبرون بیٹسمین بابر اعظم انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمرسیٹ کی نمائندگی کر رہے اور وہ اب تک تین میچز کھیل چکے ہیں۔ سمرسیٹ کو تین میں صرف ایک میچ میں کامیابی ملی ہے۔
گزشتہ روز ہیمپشائر کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سمرسیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم کے ناقابل شکست 95 رنز کی بدولت 172 رنز اسکور کیے۔ انھوں نے اپنی اننگز میں 9 چوکے اور تین چھکے بھی لگائے۔
بابر اعظم کی ساری محنت پر بولرز نے پانی پھیر دیا اور ہیمپشائر نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا۔ بابر اعظم نے گلیمورگن کے خلاف 35 اور کینٹ کے خلاف 7 رنز بنائے تھے۔
سمرسیٹ کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ سمرسیٹ کی ٹیم اپنا اگلا میچ کل سسیکس کاؤنٹی کیخلاف کھیلے گی۔
#Pakistan#Kent#Hampshire#Somerset#Glamorgan