Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کے ساتھ کریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کی ٹیم سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے معاہدہ کر لیا ہے۔ محمد حفیظ کو ساؤتھ افریقی کرکٹر رسی وینڈر ڈوسن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو اس دوران انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہوں گے۔ محمد حفیظ نے 2017 میں بھی سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی نمائندگی کی تھی۔
انھوں نے اس ایڈیشن میں 120 رنز اسکور کیے تھے جبکہ سات وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے کرکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ انھیں بہت خوشی ہو رہی ہے کیونکہ محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہت تجربہ رکھتے ہیں۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ رواں سال ہونے والے ایڈیشن میں محمد حفیظ ان کی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس 3 ستمبر کو ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔