Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کے سابق آل راؤنڈر فرویز مہروف تین سال بعد منظر عام پر آ گئے۔ انھوں نے سری لنکا کی جانب سے آخری میچ 2016 میں کھیلا تھا جس کے بعد سے وہ کرکٹ کے منظرنامے سے غائب تھے۔ فرویز مہروف کرکٹ کے میدان سے نکل کر اب کمینٹری روم میں پہنچ گئے ہیں۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں انھوں نے کمینٹری میں اپنا ڈیبیو کیا۔ اس موقع پر فرویز مہروف کو کرکٹ حلقوں اور صحافی برادری کی جانب سے مبارکباد بھی پیش کی گئی جس پر انھوں نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے سری لنکا کی جانب سے 109 ون ڈے، 22 ٹیسٹ اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ فرویز مہروف نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 1,702 رنز اسکور کیے اور 167 وکٹیں حاصل کیں۔