Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر مسلسل انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے اپنے ایک بیان پی سی بی پر زور دیا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹایا جائے اور ایسی منصوبہ بندی کی جائے جس سے ملکی کرکٹ کو تباہی سے بچایا جا سکے۔
کامران اکمل نے کہا کہ اگر یہی حالات رہے اور پی سی بی معجزے کا انتظار کرتا رہا تو پاکستان کی کرکٹ برباد ہو جائے گی۔ انھوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کرکٹ میں مثبت تبدیلیاں لے کر آئیں گے جس سے کھلاڑیوں کو انصاف ملے گا۔
پاکستان نے اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز بڑے خوفناک انداز میں کیا تھا۔ قومی ٹیم نے اپنے پہلے پانچ میں سے صرف ایک میچ جیتا جبکہ آخری چار میچز میں لگاتار کامیابی حاصل کی لیکن شاہینوں کی سیمی فائنل مرحلے میں رسائی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔