Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے پاکستان میں انعقاد کو یادگار بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پشاور زلمی پورے پاکستان میں پی ایس ایل پروموشن پروگرامز ترتیب دے گا جس میں غیرملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری فرنچائز پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد سے پہلے اور دوران پروموشن ایونٹس منعقد کرے گا جس میں غیرملکی شرکت کریں گے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی واپسی کی بنیاد رکھی۔
انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش اور مطالبہ ہے کہ پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کے میچز کا پشاور میں بھی انعقاد کیا جائے، پشاور کے شہریوں کو بھی پی ایس ایل کے میچز دیکھنے اور ہوم ٹیم پشاور زلمی کو ہوم گراؤنڈ پر ان ایکشن دیکھنے کا موقع ملنا چاہیئے۔