Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ کو اضافی ایک رن دینے پر امپائر کمار دھرمسینا نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا تو ساتھ یہ بھی کہہ دیا تھا کہ انھیں اس غلطی کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل مینجر جیف ایلرڈائس بھی کمار دھرمسینا کے دفاع میں بول پڑے ہیں۔
جیف ایلرڈائس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس گیند پر جو بھی ہوا، اس کے بعد امپائرز نے ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت کی اور فیصلہ کرنے کے لیے صحیح طریقہ کار اپنایا۔
آئی سی سی کے جنرل مینجر نے کہا کہ اس قانون کے تحت فیلڈ امپائرز کو تھرڈ امپائر یا ریفری سے رجوع کرنے کی اجازت نہیں ہے جن کے پاس ٹی وی رِی پلے کی سہولت موجود ہوتی ہے۔
جیف ایلرڈائس نے مزید کہا کہ تھرو کرتے وقت دونوں بیٹسمینوں نے ایک دوسرے کو کراس کیا یا نہیں، فیلڈ امپائرز کو فیصلے کرتے وقت اس قانون کا علم تھا۔