Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت میں جاری تامل ناڈو پریمیر لیگ (ٹی این پی ایل) میں مقامی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ رہا ہے جس میں ایک ایسا فاسٹ بولر بھی شامل ہے جس کا بولنگ ایکشن سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا کے ایکشن سے مشابہت رکھتا ہے۔ فاسٹ بولر پریاسوامی تامل ناڈو پریمیر لیگ کے تین میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
تامل ناڈو پریمیر لیگ کی انتظامیہ نے ٹویٹر پر ان کی بولنگ کی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ لستھ ملنگا کی طرح بولنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ٹویٹر صارفین ان کی بولنگ کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ پریاسوامی سے متعلق دلچسپ بات یہ معلوم ہوئی ہے کہ وہ صرف ایک آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں۔
تامل ناڈو پریمیر لیگ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کئی کھلاڑیوں کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کنٹریکٹ ملا اور اب شائقین کرکٹ کیجانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پریاسوامی کو آئندہ آئی پی ایل کا حصہ بنایا جائے۔