Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دوسری ٹی ٹین لیگ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا انعقاد قطر میں کیا جائے گا۔ پاکستان کے اسٹار سابق بیٹسمین شاہد آفریدی کو قطر میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کا برانڈ ایمبسڈر مقرر کیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں قطر اولمپک کمیٹی کے صدر شیخ جون بن حماد بن خلیفہ الثانی اور قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر یوسف الخواری کو آئی سی سی کی منظور شدہ ٹی ٹین لیگ کا اعلان کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ لیگ بین الاقوامی سطح پر قطر کی کرکٹ کو فروغ دے گی جبکہ یہ لیگ قطر میں سیاحوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کرے گی۔