پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں انگلش کاؤنٹی ٹیم سمرسیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سمرسیٹ کی ٹیم چار میں سے تین میچز ہار چکی ہے جبکہ انھیں صرف ایک میچ میں کامیابی ملی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بابر اعظم سمرسیٹ کے سب سے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے چار میچوں میں 220 رنز اسکور کیے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد بابر اعظم وروکشائر کے خلاف چار روزہ میچ میں بھی سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے۔ بابر اعظم کو اظہر علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سمرسیٹ کی مینجمنٹ کے مطابق بابر اعظم کی رجسٹریشن ختم کرنے اور دوبارہ اظہر علی کو رجسٹر کروانے کے لیے وقت بہت کم ہے جس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔