Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے۔ ان سے پہلے تمیم اقبال اور شکیب الحسن یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
مشفیق الرحیم نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 98 رنز بنا کر حاصل کیا۔ مشفیق الرحیم نے 6 ہزار رنز 201 اننگز میں 37 نصف سینچریوں اور سات سینچریوں کی مدد سے مکمل کیے۔
مشفیق الرحیم کا ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور 144 ہے۔ یہ یادگار دن مشفیق الرحیم کے لیے کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ اس میچ میں بھی ان کی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔
دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کے ہاتھ سے سیریز بھی نکل گئی۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین آخری میچ 31 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔