Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پرو کبڈی لیگ 2019 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تماشائیوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ کھیل کے آغاز پر ویرات کوہلی نے قومی ترانہ بھی پڑھا جس کے بعد یو ممبئی اور پونیری پلٹن کے درمیان میچ کھیلا گیا۔
ویرات کوہلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن میں کبڈی بہت شوق سے کھیلتا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ آج پروفیشنل کھیل بن گیا جسے دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ پرو کبڈی لیگ کے انعقاد سے ملک میں کبڈی کو بہت ترقی ملی۔ ویرات کوہلی نے اپنے خیالات کا اظہار ٹویٹر پر بھی کیا اور کہا کہ اس ایونٹ میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔