Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت بڑھانے کے لیے پلیئرز پر سختی کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک سیزن میں ہر کھلاڑی کے لیے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ قومی ڈومیسٹک سیزن میں ضرور شرکت کریں ورنہ ان کی پاکستان ٹیم میں شرکت پر غور نہیں کیا جائے گا۔
پی سی بی ترجمان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کے لیے اس پر عمل کرنا ہو گا۔ محمد عامر محدود اوورز کے فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ پاکستان کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں شرکت کریں۔
ایسی ہی صورت حال ٹیسٹ کرکٹرز سمیت تمام کھلاڑیوں کے لیے ہو گی۔ پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل ہونے کے لیے بھی پلیئرز کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہو گی۔