Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بھارتی فوج کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے کے لیے کشمیر چلے گئے ہیں۔ روانگی سے پہلے مہندر سنگھ دھونی نے تقریر کی اور میڈیا سے گفتگو کی۔ مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی فوج سے لگاؤ رکھتے ہیں اور کرکٹ چھوڑنے کے بعد بھی فوج کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ وہ ابھی تک کافی دور سے آرمی کو جانتے تھے اور اب کافی قریب سے جاننے کا موقع ملا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان کو کوئی پیغام دینا چاہیں گے تو دھونی نے کہا کہ وہ کسی ملک کا نام نہیں لینا چاہتے میں یہاں اپنے ملک کی خدمت کے لیے آیا ہوں۔
مہندر سنگھ دھونی نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کھیلوں کی شروعات کرنی چاہیے مگر اس کا فیصلہ دونوں بورڈز کریں گے۔ مہندر سنگھ دھونی کرکٹ سے بریک پر ہیں اس لیے انھیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔