Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دنیائے کرکٹ میں عمران خان، کپتل دیو، لانس کلوزنر اور جیک کیلس جیسے مایہ ناز آل راؤنڈر ضرور گزرے مگر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کی نظر میں ان میں سے کوئی بھی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر نہیں ہے۔ سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر گیری سوبرز کی سالگرہ پر برائن لارا نے انھیں تاریخ کا سب سے بہترین آل راؤنڈر قرار دیا۔
برائن لارا نے کہا کہ گیری سوبرز نے ایسا کھیل کھیلا جو کوئی نہ کھیل سکا اور وہی تاریخ کے بہترین آل راؤنڈر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صرف نمبرز کی بات نہیں انٹرٹینمنٹ کی بات ہے جو ہر کھیل میں ہونی چاہیئے۔
گیری سوبرز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 93 ٹیسٹ میچوں میں 8,032 رنز بنائے جس میں 26 سینچریاں بھی شامل ہیں۔ بولنگ میں انھوں نے 235 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ون ڈے فارمیٹ میں وہ صرف ایک میچ ہی کھیل سکے۔