Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر انھیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تک محدود کیا جائے گا۔ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے گزشتہ دنوں دو نام سامنے آئے جس میں اسد شفیق اور شان مسعود شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق شان مسعود سینیئر بیٹسمین اسد شفیق پر بازی لے گئے ہیں اور انھیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔
ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ شان مسعود کو کپتان بنانے کا اعلان کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔ 29 سالہ شان مسعود اب تک 15 ٹیسٹ میچوں میں 5 نصف سنچریوں اور 1 سینچری کی مدد سے 793 رنز بنا چکے ہیں۔ دورہ ساؤتھ افریقہ میں جب بلے باز مشکل میں تھے تو شان مسعود نے ہی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔