Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور چھٹیاں گزارنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ مکی آرتھر نے ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر رپورٹ مرتب کر لی ہے جو وہ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں گے۔
بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی بلے بازوں کی پرفارمنس پر رپورٹ پیش کر سکتے ہیں۔ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو لاہور میں ہو گا جس میں مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔
مکی آرتھر کو کوچ اور سرفراز احمد کو کن فارمیٹس میں کپتان برقرار رکھنا ہے، اس کا فیصلہ بھی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 تک معاہدے میں توسیع کے خواہشمند ہیں۔