Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انضمام الحق کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد تین سابق کرکٹرز نئے چیف سلیکٹر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق معین خان، مصباح الحق اور شعیب اختر میں سے کسی ایک کو چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے کا امکان ہے جبکہ شعیب اختر نے خود بھی قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ اگر میں کرکٹ بورڈ میں آ گیا تو پاکستان کرکٹ کو جو کرکٹرز نقصان پہنچا رہے ہیں انھیں کسی بھی فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع نہ دوں۔
شعیب اختر نے دبے لفظوں میں خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو کافی اچھے لڑکے میری نظر میں ہیں وہ پاکستان ٹیم کیلئے نکال کر دوں گا۔