Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما میں ورلڈکپ کے بعد سے اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم اب ان میں شدت آ گئی ہے۔ اوپننگ بیٹسمین روہت شرما پہلے ویرات کوہلی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا تھا اور اب انھوں نے ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو بھی ان فالو کر دیا۔
ویرات کوہلی اب بھی روہت شرما کو انسٹاگرام پر فالو کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا میں خبریں بھی رپورٹ ہو رہی ہیں کہ بھارتی ٹیم دو گروپس میں تقسیم ہے مگر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر ٹیم میں گروپ بندی کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔
یاد رہے ورلڈکپ 2019 میں بھارتی ٹیم کی ناکامی کے بعد ویرات کوہلی کی کپتانی پر کافی تنقید کی گئی تھی اور کچھ سابق کرکٹرز نے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز ٹیم کو بھرپور کامیابیاں دلانے والے روہت شرما کو ویرات کوہلی سے بہتر کپتان قرار دے دیا تھا۔