Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ایلیز پیری نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ایلیز پیری نے میچ میں دو اوورز کروائے اور 17 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ انھوں نے 122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی۔
اپنی اس اننگز کے ساتھ آل راؤنڈر نے ٹی ٹوئنٹی میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کر لیے جس کے بعد ایلیز پیری ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 وکٹیں اور ایک ہزار رنز اسکور کرنے والی پہلی کرکٹر بن گئی ہیں۔ ایلیز پیری کے علاوہ کسی مرد یا خواتین کرکٹر کے پاس یہ اعزاز نہیں ہے۔
ایلیز پیری 104 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 103 وکٹیں اپنے نام کر چکی ہیں اور انھوں نے 1,005 رنز بھی اسکور کر رکھے ہیں۔ ایلیز پیری اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت میچ کی بہترین کھلاڑی بھی قرار پائی تھیں۔