Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوفرا آرچر نے بتا دیا کہ وہ ویسٹ انڈیز چھوڑ کر انگلینڈ کیوں آئے۔
جوفرا آرچر نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انڈر-19 ورلڈکپ 2014 میں انھیں ویسٹ انڈیز اسکواڈ سے بحیر کسی وجہ کے ڈراپ کر دیا گیا تھا جس کے بعد بھی انھیں مسلسل نظرانداز کیا جاتا رہا۔
انھوں نے کہا کہ مجھے ویسٹ انڈیز ٹیم میں کبھی موقع نہیں ملتا اس لیے میں نے انگلینڈ جانے کا فیصلہ کیا اور پھر انگلینڈ میں کلب کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔
جوفرا آرچر نے مزید بتایا کہ جب میں انگلینڈ آیا تھا تو مکمل طور پر فٹ نہیں تھا مگر اس کے باوجود میں نے سسیکس ٹیم کے ساتھ ٹریننگ جاری رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں فاسٹ بولر کرس جورڈن نے میری بہت مدد کی تھی۔