Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کے کنٹریکٹ کو بڑھانے پر غور کر رہا ہے مگر سابق کپتان عبدالقادر نہیں چاہتے کہ مکی آرتھر قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کریں۔
عبدالقادر نے کہا کہ اگر پی سی بی واقعی مکی آرتھر کے کنٹریکٹ میں توسیع پر غور کر رہا ہے تو میں اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا کہ مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا کوچ برقرار رکھا جائے۔
انھوں نے کہا کہ مکی آرتھر تین سال میں ٹیم کو بہتر نہیں بنا سکے تو آگے انھیں مزید کوچ برقرار رکھنا بہت غلط فیصلہ ہو گا۔ سابق کرکٹر نے اہم نکتہ اٹھایا کہ اگر ٹیم میں بولنگ اور بیٹنگ کوچ موجود ہے تو ہیڈکوچ کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔
ان کا کہان تھا کہ اگر ہیڈکوچ کی روایت قائم رکھنی ہے تو اب کسی اور کو موقع ملنا چاہیے۔ عبدالقادر کا سرفراز احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھا جائے۔