Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد آصف بھی محمد عامر کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ پر بول پڑے ہیں۔ محمد آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے بہت جلد ریٹائرمنٹ لے لی ہے، اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آج کل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ پیسہ ہے جہاں ٹائم بھی کم لگتا ہے اور آپ صرف چار اوورز کروا کر فارغ ہو جاتے ہو۔
انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ پانچ دن کی گیم ہے جہاں ایک بولر کو دن میں 25 سے 30 اوورز کرنے پڑتے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی صرف تین سے چار گھنٹے کی گیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واپسی کے بعد سے عامر کی گیند اس طرح سوئنگ نہیں ہو رہی تھی جیسے پہلے ہوتی تھی۔
محمد آصف نے مزید کہا کہ عامر نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے تو اب نئے بولر کو موقع ملنا چاہیئے، میں نے پچھلے تین سیزن کھیلے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی کوالٹی بولر نظر نہیں آ رہا۔