Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سے بھارتی میڈیا میں کپتان ویرات کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ اس کے بعد خبر سامنے آئی کہ روہت شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو ان فالو کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہونے والی خبروں پر ویرات کوہلی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ سے روہت شرما کی تعریف کی ہے کیونکہ وہ بہت اچھا کھلاڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور بھارتی ٹیم کو ٹاپ پر لے جانے کیلئے ہم دونوں مل کر کام کر رہے ہیں۔
ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ اگر میں کسی شخص کو پسند نہیں کرتا یا میں کسی شخص سے خود کو غیرمحفوظ محسوس کرتا ہوں تو آپ کو یہ سب کچھ یا تو میرے چہرے پر نظر آ جائے گا یا اس شخص کے ساتھ میرے رویے سے پتا لگ جائے گا۔