Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان نے کہا ہے کہ 2 اگست کو کرکٹ کمیٹی کی جو میٹنگ ہونے جا رہی ہے اس میں کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کپتان سرفراز احمد کے مستقبل کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا کیونکہ ہماری اگلی سیریز ستمبر میں سری لنکا کے خلاف ہے اس لیے اس معاملے پر ہمیں کوئی جلد بازی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہم کوچنگ اسٹاف اور بیک روم اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد سفارشات مرتب کریں گے جو چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجی جائیں گی۔
وسیم خان نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹے فیصلے نہیں بلکہ ہمارے ملک کے لیے بہت اہم فیصلے ہیں، ہم تمام معاملات پر بحث کریں گے اور سوچ سمجھ کر سفارشات مرتب کریں گے۔