Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں انڈر-19 کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ جاری ہے۔ کچھ روز پہلے لاہور پہنچنے والے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کیمپ میں پلیئرز کی پرفارمنس کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ یہ ایک زبردست کیمپ ہے جس میں کھلاڑی این سی اے کوچز کی زیرنگرانی سیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کیمپ میں زبردست کھلاڑی، کوچز اور بہترین سہولیات موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انڈر-19 ٹیم کی ساؤتھ افریقہ میں سیریز زبردست رہی اور وہاں کئی کھلاڑیوں نے خود کو منوایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں بہت زبردست ٹیلنٹ نظر آ رہا ہے جس میں نسیم شاہ، حیدر علی اور لیفٹ آرم اسپنر عامر شامل ہیں۔