Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے زیادہ میچز میں امپائرنگ کرنے کے عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امکان ہے کہ وہ اگلے چند ماہ میں ریکارڈ ساز امپائر بن جائیں گے۔ علیم ڈار انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ایشیز سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرا ٹیسٹ بطور فیلڈ امپائر ان کے کیرئیر کا 128واں ٹیسٹ میچ ہو گا جس کے ساتھ ہی وہ ویسٹ انڈیز کے مشہور امپائر اسٹیو بکنر کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیں گے۔
ون ڈے کرکٹ میں علیم ڈار کو ساؤتھ افریقہ کے روڈی کرٹزن کے سب سے زیادہ 209 میچز کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید 4 میچز درکار ہیں۔ علیم ڈار کو 126 ٹیسٹ، 206 ون ڈے اور43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔