Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سزا سے بچنا ہے تو کرکٹ بورڈز کو اب زبردست پچز تیار کرنا ہوں گی کیونکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقص پچ تیار کرنے پر میزبان بورڈ کو سخت سزا ملے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق میچ خراب کنڈیشنز کی نذر ہوا تو میزبان ٹیم کے پوائنٹس مہمان ٹیم کے حصے میں جائیں گے۔
سلو اوورریٹ کا شکار ہونے والی ٹیم کو فی اوور 2 پوائنٹس کٹوتی کا سامنا ہو گا۔ ٹیسٹ سیریز پانچ میچز پر مشتمل یا دو، مجموعی پوائنٹس 120 ہی ہوں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دیرینہ خواب آخرکار یکم اگست سے شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے جب انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا آغاز ہو گا۔
یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت ہی کھیلی جا رہی ہے جبکہ اس کے بعد میں ہونے والی سیریز بھی اسی چیمپین شپ کا حصہ ہوں گی۔