Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائز مالکان کئی مرتبہ نقصان سے متعلق خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔ مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی سی بی وسیم خان نے پی ایس ایل فرنچائزز کے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل جنرل کونسل کی میٹنگ جلد بلا رہے ہیں، فرئچائز کے ساتھ مل کر پلاننگ کر رہے ہیں کیونکہ انھوں نے سرمایہ کاری کی ہے تو ہم ان کے خدشات بھی دور کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ وہ ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے آئے ہیں، فرنچائزز کے ساتھ بھی لانگ ٹرم پلاننگ کر رہے ہیں۔ وسیم خان نے اپنے متعلق کہا کہ ان کا کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں ہے، میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔