Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے لیجنڈری سابق بیٹسمین سنیل گواسکر نے عمران خان سے متعلق نیا انکشاف کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سنیل گواسکر نے کہا کہ وہ 1986 میں دورہ انگلینڈ کے بعد ریٹائرمنٹ لینا چاہتے تھے اور کھانے کی ٹیبل پر عمران خان کو اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بتایا تو انھوں نے مجھے ریٹائرمنٹ لینے سے منع کر دیا۔
سنیل گواسکر کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اگلے سال پاکستانی ٹیم کو بھارت کا دورہ کرنا ہے، میرا خواب ہے کہ بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیتوں اور ٹیسٹ سیریز کی جیت میں سنیل گواسکر کے بغیر مزہ نہیں ہو گا۔
سنیل گواسکر نے عمران خان کی بات مانی اور اگلے سال ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی۔ سیریز کے پہلے چار میچوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا اور پانچویں ٹیسٹ میں پاکستان نے میدان مار کر سیریز 0-1 سے جیتی تھی۔