آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم اگست سے ایجبسٹن میں شروع ہو گا۔ 2005 کی ایشیز سیریز میں انگلینڈ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے اسٹیو ہارمیسن نے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کو انگلش ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دے دیا ہے۔ اسٹیو ہارمیسن کا کہنا ہے کہ اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کا تجربہ انگلینڈ کیلئے بہت مددگار ثابت ہو گا۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کے خلاف رنز بنانا بھی مشکل ہے جبکہ یہ میچ ونر بولرز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر بھی بہت بہترین ہیں مگر اس کے باوجود انھیں انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے زبردست بولنگ کرنا ہو گی ورنہ انگلش بیٹسمینوں کو ان کے خلاف رنز بنانے میں زیادہ مشکل نہیں ہو گی۔