Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دو سال پر مشتمل ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 27 سیریز کھیلی جائیں گی جس میں مجموعی طور پر 72 ٹیسٹ میچز ہوں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ایشیز سیریز کے ساتھ ہو گا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان یکم اگست کو کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ اس چیمپئن شپ کا پہلا میچ ہو گا جبکہ فائنل جون 2021 میں انگلینڈ کے تاریخی لارڈز میدان پر کھیلا جائے گا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران ہر ٹیم تین سیریز اپنے ہوم گراؤنڈ پر جبکہ تین سیریز ہوم گراؤنڈ سے باہر کھیلے گی۔ ہر سیریز کے 120 پوائنٹس ہوں گے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیتنے پر 60 پوائنٹس ملیں گے۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیتنے پر 40، چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیتنے پر 30 اور پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ایک میچ جیتنے پر 24 پوائنٹس ملیں گے۔ ہر سیریز میں میچ ڈرا یا ٹائی ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو برابر پوائنٹس دیئے جائیں گے۔