Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے آغاز کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ میں چار تاریخی فتوحات پر ووٹنگ کروائی تھی۔ تین دن کی ووٹنگ کے بعد شائقین کرکٹ نے چنائی ٹیسٹ 1999 کو پاکستان کی یادگار ٹیسٹ فتح قرار دیا۔ 65 فیصد شائقین کرکٹ نے پاک بھارت چنائی ٹیسٹ میچ کے حق میں ووٹ دیے۔
دوسرے نمبر پر زیادہ ووٹ 1987 میں کھیلے گئے بنگلور ٹیسٹ کو ملے۔ اوول ٹیسٹ 1954 کو 11 اور کراچی ٹیسٹ 1994 کو 10 فیصد ووٹ ملے۔ تفصیلات کے مطابق تین روزہ پولنگ میں 15 ہزار 847 لوگوں نے ووٹ ڈالے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی چنائی ٹیسٹ کیلئے ووٹ کیا تھا اور انھوں نے کہا ہے کہ پریشر میں کس طرح پرفارم کر کے فتح حاصل کی جاتی ہے چنائی ٹیسٹ میچ اس کی ایک بڑی مثال ہے۔