انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز کا پہلا میچ یکم اگست سے شروع ہو گا۔ ایشیز سیریز کا آغاز 18ویں صدی میں ہوا تھا مگر سال 2000 سے 2018 تک اگر ایشیز سیریز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے آئے تو مقابلہ برابری کا رہا ہے۔ ان 18 برسوں میں دس ایشیز سیریز کھیلی گئیں جس میں پانچ مرتبہ آسٹریلوی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ پانچ مرتبہ فتح انگلش ٹیم کا مقدر بنی۔ 2001 اور 2003 میں کینگروز نے انگلینڈ کو شکست دی پھر 2005 میں مائیکل وان کی قیادت میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کی انتہائی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ 2005 کی ایشیز سیریز کو ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بہترین سیریز بھی مانا جاتا ہے۔ 2007 میں پھر آسٹریلیا نے سیریز جیتی جس کے بعد مسلسل 3 مرتبہ انگلینڈ نے ایشیز سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ 2014 میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 0-5 کی بدترین شکست سے دوچار کیا تھا اور 2015 میں انگلینڈ جبکہ آخری مرتبہ کینگروز نے فتح سمیٹی تھی۔