Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ایشیز سیریز کے آغاز سے قبل ہی مشکل میں پڑ گئی جب مہمان ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نیٹ پریکٹس کے دوران ٹانگ پر گیند لگنے کے بعد انجرڈ ہو گئے۔ پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونے میں محض ایک دن باقی ہے اور ڈیوڈ وارنر کا یوں تکلیف میں مبتلا ہو جانا آسٹریلوی ٹیم کے لیے خطرے سے خالی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر فاسٹ بولر مچل نیسر کے ساتھ پریکٹس کر رہے تھے اور ٹانگ پر گیند لگنے کے بعد وہ شدید تکلیف میں نظر آئے۔ آسٹریلوی ٹیم کے فیزیو ڈیوڈ بیکلے فوراً نیٹس میں آئے مگر اوپننگ بیٹسمین کی تکلیف دور نہ کر سکے جس کے بعد ڈیوڈ وارنر واپس ڈریسنگ روم لوٹ گئے اور انھوں نے دوبارہ پریکٹس سیشن میں حصہ بھی نہیں لیا۔