Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شوق اور جذبے کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ اس کی مثال کراچی میں جاری ریجنل انڈر-19 کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ سے بخوبی لی جا سکتی ہے جہاں تیز بارش اور کرکٹ گراؤنڈ میں کھڑے پانی کا بھی فائدہ اٹھایا گیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ریجنل انڈر-19 ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ شہر میں تیز بارش ہوئی تو کوچ مسرور احمد نے کھلاڑیوں کو آرام دینے کے بجائے بارش میں پریکٹس کروائی۔ پلیئرز نے ڈائیو اور کیچنگ پریکٹس کی۔
ریجنل سطح پر مسرور احمد کو کافی محنتی کوچ تصور کیا جاتا ہے۔ وہ محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی جیسے کرکٹرز کی صلاحیتیں بھی نکھار چکے ہیں۔