Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو زیر کرنے کے لیے اسپنرز کا جال بچھانے کی تیاری مکمل کر لی۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت کین ولیمسن کے سپرد کی گئی ہے۔
پاکستان کو 2017 میں شکست سے دوچار کرنے والی کیوی ٹیم کے آف اسپنر ول سمر اور لیفٹ آرم بولر اعجاز پٹیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جس کے بعد ٹیم میں اسپنرز کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ٹوڈ ایسٹل، ٹوم بلنڈل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرانڈہوم، ٹام لیتھم، ہینری نیکولز، جیت راول، مچل سینٹر، ٹم ساؤتھی، روس ٹیلر، نیل ویگنر اور بی جے واٹلنگ شامل ہیں۔
ٹیم کے ہیڈکوچ گیری اسٹید کا کہنا ہے کہ سری لنکن کنڈیشنز کے مطابق ہم نے چار اسپنرز منتخب کیے اور ہمارا یقین ہے کہ اس اسکواڈ میں تمام صلاحیتیں موجود ہیں کہ سری لنکا کو شکست دے سکیں۔